فیس بک ویڈیو شیئرنگ میں بڑی تبدیلیاں

فیس بک ویڈیو شیئرنگ میں بڑی تبدیلیاں

ویب ڈیسک: میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایک اہم تبدیلی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، فیس بک میں ویڈیو شیئرنگ کے سسٹم کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ابھی جب آپ کسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہیں تو ریلز (مختصر ویڈیو) یا طویل ویڈیو کی شکل میں پوسٹ ہوتی ہے اور دونوں کا شیئرنگ ورک فلو مختلف ہے۔

میٹا کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ آنے والے مہینوں میں فیس بک پر تمام ویڈیوز ریلز کے طور پر شیئر ہوں گی، فیس بک کا پلیٹ فارم بدستور ہر طرح کی ویڈیوز جیسے مختصر، طویل اور لائیو ویڈیوز کا ہب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق بتدریج ہم پوری دنیا میں پروفائلز اور پیجز میں ویڈیوز کو ریلز میں بدل دیں گے،فیس بک میں ریلز ویڈیوز کے دورانیے کی پابندی کو بھی ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ابھی فیس بک میں ریلز ویڈیو کا دورانیہ 90 سیکنڈز تک محدود ہے۔

میٹا کی جانب سے ویڈیو ٹیب کا نام بھی تبدیل کرکے ریلز ٹیب کر دیا جائے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ اس اپ ڈیٹ سے آپ کو سجیسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی۔

Watch Live Public News