ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ بھینس کالونی روڈ نمبر 3 پر موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی شہری سے واردات، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے موقع پر دو ڈکیت ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی بھینس کالونی میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ دو ملزم ہلاک ہوگئے، موٹر سائکل سوار ملزمان شہری سے ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔
سیکورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ملزمان کو گولیاں مار دی، مارے گئے دونوں ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہو سامان برآمد ہوا، واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں