منی پور میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور مظالم

منی پور میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور مظالم
کیپشن: منی پور میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور مظالم

ویب ڈیسک: مودی سرکار کی فاشسٹ فورسز کا ریاست منی پور میں بڑا جنگی آپریشن،   بھارتی فورسز نے ضلع کانگپوکپی میں بدترین بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں۔

عوام کے مبینہ محافظ ہی منی پور کے مظلوم عوام کے سب سے بڑے دشمن بن گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے بہانے کانگپوکپی کے 4 بے گناہ مقامی شہریوں کو زبردستی حراست میں لے لیا۔ سرکاری فورسز نے چار دیہاتوں میں مقامی آبادی کے گھروں کو چن چن کر آگ لگا دی۔ بھارتی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران خواتین پر شدید تشدد اور بدسلوکی کی گئی۔
اسلحہ اور گولہ بارود کی جھوٹی برآمدگی دکھا کر معصوم شہریوں پر فوجی ظلم کو جائز قرار دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔ کانگپوکپی اور سیناپتی اضلاع میں مودی سرکار نے ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کیا۔ منی پور میں جاری فوجی کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی برقرار ہے۔ حقائق مودی سرکار کے گھناؤنے آپریشن اور نسلی کشی کا سارا سچ اگل رہے ہیں۔

Watch Live Public News