(ویب ڈیسک )حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی سے ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 20 جون 2026 سے ہوگا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
