ایلون مسک نےٹیسلا شوروم آتشزدگی واقعہ دہشتگردی قراردیدیا

ایلون مسک نےٹیسلا شوروم آتشزدگی واقعہ دہشتگردی قراردیدیا
کیپشن: ایلون مسک نےٹیسلا شوروم آتشزدگی واقعہ دہشتگردی قراردیدیا

ویب ڈیسک: ایلون مسک نے ٹیسلا شوروم میں ہونے والے آتشزدگی واقعہ کو دہشتگردی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ X پر یہ دعویٰ کیا کہ منگل کی صبح لاس ویگاس میں ٹیسلا کار میں آتشزدگی کو "دہشت گردی" قرار دیدیا۔

ایلون مسک کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل کی رات تقریبا 2 بجکر 45 منٹ پر ٹیسلا کاروں میں آگ لگنے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ 

لاس ویگاس حکام کا کہنا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔ جس کیلئے نامعلوم مشتبہ شخص نے مولوٹوف کاک ٹیلز اور کم از کم ایک آتشیں اسلحہ استعمال کیا۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ اس واقعے میں کتنے افراد ملوث تھے۔

لاس ویگاس کے اسسٹنٹ شیرف ڈوری کورین نے بتایا کہ پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور دو کو جلا دیا گیا جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا۔

ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ اسپینسر ایونز کے مطابق، آتش زنی کی تحقیقات مشترکہ دہشت گردی کی ٹاسک فورس کی سربراہی میں منتقل ہو گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "اس طرح کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔"

ایونز نے مزید کہا کہ "یہ ایک وفاقی جرم ہے،"۔ "ہم ملزمان کے پیچھے آئیں گے، انہیں ڈھونڈ کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔"

یاد رہے کہ مسک کو ٹرمپ انتظامیہ میں اپنے کردار کے لیے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے، خاص طور پر ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) میں ڈاؤن سائزنگ کے حوالے سے۔ کیونکہ انہوں نے وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کا آغاز کررکھا ہے۔ 

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹیسلا گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی متعدد رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں۔ لاس ویگاس کے حکام نے ٹیسلا کے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ سڑک پر "ہوشیار رہیں لیکن خوفزدہ نہ ہوں"۔

Watch Live Public News