(ویب ڈیسک ) پی ایس ایل 10کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈکےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا آج کا میچ پی ایس ایل 10 میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن مقررکیا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے خصوصی پنک رنگ کی کٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ کراچی کنگز پنک رنگ کی کیپ پہن کر میچ میں شریک ہے۔
میچ میں اسلام آباد کی فائنل الیون میں صاحبزادہ فرحان، وین ڈرڈوسن، ایلکس ہیلز، حیدر علی، سلمان علی آغا، محمد غازی غوری، شاداب خان، عماد وسیم، بین ڈورشوئس، سلمان ارشاد اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی جانب سے ٹیم سیفرٹ، جیمز ونس، ڈیوڈ وارنر، خوشدل شاہ، سعد بیگ، عرفان نیازی، عامر جمال، محمد نبی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ میدان میں اتر رہے ہیں۔
خیال رہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پلے آف کے لیےکوالیفائی کرچکی ہیں۔