ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی، کراچی کنگز کی ٹیم پورے 20 اوورز کھیلنے میں ناکام رہی۔
کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 252 رنز کا ہدف ملا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 251 رنز بنائے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور الیکس ہیلز نے 153 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنائی۔
الیکس ہیلزکے 35 گیندوں پر 88 رنز بنائے ، صاحبزادہ فرحان کے 41 گیندوں پر 73 رنز بنے۔
کراچی کنگز کے میر حمزہ، عامر جمال، خوشدل شاہ کی ایک، ایک وکٹ حاصل کی، ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 18:2اوورز میں 172 رنز بنا پائی۔
ڈیوڈ وارنر 43 رنز،عباس آفریدی34 رنز، ٹم سیفرٹ ، 26 رنز، عامر جمال ، 16 رنز عرفان نیازی 14 رنز،میر حمزہ 12 رنز ناٹ آوٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کےشاداب خان نے45رنز کے عوض 4 وکٹ حاصل کیں، سلیمان ارشاد 3 وکٹ ، عماد وسیم دو وکٹ، سلیمان آغا ایک وکٹ حاصل کی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے الیکس ہیلز مین آف دی میچ قرارپائے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 251 رنز بنایا تھا۔