(ویب ڈیسک):مظاہرین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ تحریکِ کشمیر ناروے کے زیرِاہتمام احتجاج میں تقریباً ڈھائی سو افراد شریک ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بھارتی افواج کی جاری انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔تحریکِ کشمیر ناروے کے جنرل سیکریٹری چوہدری ناصر نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سابق لیبر پارٹی رکنِ پارلیمنٹ خالد محمود نے بھارتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر مبشر بنارس نے بھارتی قبضے تلے کشمیریوں کی مشکلات اجاگر کیں۔اور میریئل لیراں نے اوسلو مظاہرے میں بھارتی اقدامات کی مخالفت کی۔
تجزیہ کار کا کہنا ہے مظاہرین نے ناروے سے کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔اور اوسلو مظاہرے نے واضح کیا، کشمیری آزادی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے۔جبکہ مظاہرین نے کشمیر کو عالمی تنازع قرار دے کر بھارتی بیانیہ مسترد کردیا کشمیر بھارت کا اندہرنی معاملہ نہیں۔