(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 22 خوارج ہلاک کردیے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریش کیا۔ 17 مئی سے جاری سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن میں 22 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تھا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے مؤثر انداز میں نشانہ بنائے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ خوارج مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہے،علاقے کا محاصرہ مکمل، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔