ویب ڈیسک: پاکستان اور مصر نے بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی بحری اور صنعتی شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ مل رہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور اور مصری سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے اور بلیو اکانومی کومستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر بحری امور نے افریقہ، وسطی ایشیا اور مصر میں ‘پاکستان ہاؤسز’ قائم کرنے کی تجویز دی۔ منصوبے کا مقصد تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
مصری سفیر نے سویز کینال کے فری زون تجربات کے تبادلے اور پاکستان کے بحری شعبے میں تعاون کی پیشکش کی۔
پاکستانی برآمدات کی مسابقت اور معیار کو سراہتے ہوئے، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا بھی عزم رکھتا یہے۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کے بحری و صنعتی شعبے کی بین الاقوامی مارکیٹس میں توسیع کے لیے سرگرم عمل ہے۔