شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے مہنگے ہوگئے

شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے مہنگے ہوگئے
کیپشن: شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے مہنگے ہوگئے

ویب ڈیسک: کراچی سمیت ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کو نئی مشکل میں ڈال دیا۔

شہر قائد میں ٹماٹر مرغی کے گوشت سے مہنگا ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر 500 سے 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ سرکاری ریٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 322 روپے مقرر ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں ٹماٹر 650 روپے فی کلو اور گلشن اقبال، برنس روڈ میں 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

شہید بینظیر آباد کی تحصیل سکرنڈ میں ٹماٹر رواں سال کی بلند ترین سطح 600 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، ٹماٹر کی اونچی اڑان نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

دوسری جانب فیصل آباد میں انتظامی نااہلی کے باعث دکانداروں نے مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مٹر اور ٹماٹر 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

کوئٹہ میں ٹماٹر 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ مٹر کی قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ شہر میں دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News