سانپ کو پکڑنے والے شخص کو ’کوبرا‘ نے کاٹ لیا، ویڈیو منظرعام پر

 سانپ کو پکڑنے والے شخص کو ’کوبرا‘ نے کاٹ لیا، ویڈیو منظرعام پر

ویب ڈیسک: بھارت میں مدھیہ پردیش کے ضلع میہار میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ، کوبرا سانپ کو پکڑنے والے شخص کو سانپ نے کاٹ لیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

عینی شاہیدن کے مطابق میہار میں سانپ پکڑنے والے کے ساتھ اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ چھوٹے کوبرا سانپ کو پکڑ رہا تھا،  ریسکیو کے دوران کوبرا نے نوجوان کو کاٹ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان سانپ کو ایک بوتل میں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ اُس کے اردگرد دوسرے لوگ بھی موجود ہیں، دو، تین بار اُس نے سانپ کو بوتل میں ڈالنے کی کوشش اور اسی دوران اُس نے اس کو ڈس لیا، مگر ہمت نہیں ہاری، اس نے سانپ کو محفوظ طریقے سے ایک بوتل میں بند کیا اور خود ہی ہسپتال پہنچ گیا۔

ہسپتال میں اسے فوراً داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت پہلے سے بہتر ہے اُس کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اب تک 100 سے زائد سانپوں کو کامیابی سے ریسکیو کر چکا ہے اور علاقے میں لوگ اسے " سانپ دوست" کے نام سے جانتے ہیں۔

Watch Live Public News