انوشکااورویرات کوہلی کارقص،ویڈیو نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی

انوشکااورویرات کوہلی کارقص،ویڈیو نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی
کیپشن: انوشکااورویرات کوہلی کارقص،ویڈیو نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی

ویب ڈیسک: حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انوشکا اور ویرات ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو دبئی میں ہونے والے ایک شوٹ کی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات اور انوشکا ایک پروفیشنل سیٹ پر موجود ہیں جہاں بیک گراؤنڈ ڈانسرز کے ساتھ ریہرسل یا کمرشل شوٹ کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دونوں نے آرام دہ اور سادہ لباس پہن رکھا ہے، مگر ان کا انداز، ان کی باہمی کیمسٹری اور چہروں پر موجود خوشی ان کی محبت کی گہرائی کو بخوبی بیان کرتی ہے۔ ویڈیو میں موجود دیگر افراد بھی خوشگوار موڈ میں جھومتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ویرات اور انوشکا نے اپنی موجودگی سے اس لمحے کو خاص بنا دیا۔

انوشکا اور ویرات ہمیشہ ایک دوسرے کی کامیابیوں کو سراہنے اور جشن منانے میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے 12 سال بعد چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی، تو انوشکا نے ویرات کی کامیابی پر نہ صرف خوشی منائی بلکہ سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ بھی شیئر کی جس نے لاکھوں دلوں کو چھو لیا، اسی طرح ویرات بھی انوشکا کی فلمی کامیابیوں پر فخر کا بھرپور اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

دونوں کی تازہ وائرل ویڈیو میں نہ صرف ایک خوشگوار لمحہ قید ہوگیا بلکہ ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا کہ ویرات اور انوشکا کیوں دنیا بھر کے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ' ویرات اور انوشکا کی کیمسٹری قدرتی اور بناوٹ سے پاک ہے اور یہی ان کی خوبصورتی ہے'۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی ہو رہی ہیں کہ شاید یہ جوڑا کسی بڑے برانڈ یا پروجیکٹ کے لیے مشترکہ شوٹ کر رہا ہے، تاہم تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Watch Live Public News