امریکی صدر ٹرمپ ، انکی پالیسیوں کیخلاف مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے

امریکی صدر ٹرمپ ، انکی پالیسیوں کیخلاف مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے

(ویب ڈیسک ) امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف امریکا کی  مختلف ریاستوں میں احتجاج مظاہرے کئے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرین بڑی تعد میں  جمع  ہوئے۔اس کے علاوہ  نیویارک، فلوریڈا سمیت مختلف مقامات پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ  کروایا۔

نیو یارک میں لوگ شہر کی مرکزی لائبریری کے باہر جمع ہوئے،لوگوں نے ہاتھو ں میں بینرز اٹھائے رکھے تھے۔ جن پر لکھا تھا  ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ اور ’ظلم کے خلاف مزاحمت‘۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  واشنگٹن سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کی کال 50501 موومنٹ نے دی ہے، 50501 کا مطلب پ50 امریکی ریاستوں میں 50مظاہروں کی ایک تحریک ہے۔

Watch Live Public News