تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے ، شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔ انہوں نے کہاکہ سائفرکے معاملے میں شاہ محمود قریشی نامزد تھے۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل شاہ محمود قریشی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی اور اعلان کیا تھاکہ 90 دن میں انتخابات اورمردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بھی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا تھا اور کئی دن بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔