بشریٰ بی بی 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج

بشریٰ بی بی 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج
کیپشن: بشریٰ بی بی 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس پر سماعت کی۔ 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

 وکلاء صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔

بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیاتھا۔

Watch Live Public News