پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کا نیا ریکارڈ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کا نیا ریکارڈ
کیپشن: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کا نیا ریکارڈ

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری روز کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس 1200 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد ایک لاکھ 51 ہزار 49 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ 

خریداری میں نمایاں دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں دیکھی گئی، جبکہ این بی پی، ایم ای بی ایل، حبکو، اے آر ایل، پی آر ایل اور بی او پی کے شیئر مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 770 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News