سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
کیپشن: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپےکی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کمی آئی ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 325 ڈالر پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں غیر یقینی حالات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور اسٹاک مارکیٹس کے رجحانات اس کمی کی اہم وجوہات ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 96 روپے کمی کے بعد 3935 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی فی تولہ 0.96 ڈالر سستی ہوکر 37.02 ڈالر پر دستیاب ہے۔

Watch Live Public News