وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، متعدد افسران ریٹائرڈ

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، متعدد افسران ریٹائرڈ

ویب ڈیسک: وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح تقرر و تبادلے، کئی افسران ریٹائر، کئی نئی تعیناتیاں، گریڈ 19 کی ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن روبینہ اختر کی قبل از ریٹائرمنٹ ایک سال کی رخصت منظور  کرلی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایک سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد روبینہ اختر 30 اپریل 2026 کو ریٹائر ہو جائیں گی۔

وزارت قانون و انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری شفیق احمد بھی قبل ازریٹائرمنٹ رخصت پر چلے گئے.

گریڈ 19 کے شفیق احمد 8 نومبر 2025 کو ریٹائر تصور کئے جائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف نے محمد جے سحر کو پانچ سال کے لئے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا رکن تعینات کر دیا۔

وزیر اعظم نے اکبر علی ربانی کو ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ منصوبے میں سینئر منیجر پروکیورمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر سہیل منیر کو پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا چئیرمین تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

Watch Live Public News