ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اب تک کی سخت ترین معاشی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’’اقتصادی جنگ‘‘ اور غیر معمولی سطح کی تنہائی قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ مواقع دیے گئے، تاہم تہران نے ان سے فائدہ نہیں اٹھایا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے، فوجی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں جبکہ ملکی معیشت بھی انتہائی کمزور ہوچکی ہے۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران کو معاشی مدد فراہم کرے گا، اسے بھی سنگین معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔