بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی، 5 دہشتگردوں ہلاک

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی، 5 دہشتگردوں ہلاک
کیپشن: بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی، 5 دہشتگردوں ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی میں کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کیا جس میں جدید ٹیکنالوجی سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا ، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود ، 3 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی برآمد کیا گیا ، دہشتگرد خودکش حملوں کی منصوبہ بندی ، اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جارہی رہیں گی۔

Watch Live Public News