توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، بیرسٹر عقیل ملک

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، بیرسٹر عقیل ملک
کیپشن: توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، بیرسٹر عقیل ملک

ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف آج آنے والا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بلغری جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوا کر قواعد کی خلاف ورزی کی۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بھی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کرانا لازمی تھا، تاہم تحفہ انتہائی کم قیمت پر خرید کر فراڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 409 کے تحت دونوں ملزمان کو مزید 7، 7 سال قید کی سزا بھی سنائی، جس کے بعد مجموعی طور پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا ہو گئی ہے۔ عدالت نے دونوں پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

یہ فیصلہ احتساب عدالت کے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں سنایا۔

Watch Live Public News