فیصل آباد: معمولی جھگڑا خونی واقعے میں تبدیل، مونگ پھلی فروش قتل

فیصل آباد: معمولی جھگڑا خونی واقعے میں تبدیل، مونگ پھلی فروش قتل
کیپشن: فیصل آباد: معمولی جھگڑا خونی واقعے میں تبدیل، مونگ پھلی فروش قتل

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں معمولی بات پر ہونے والا جھگڑا خونی واقعے میں بدل گیا، جہاں پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے ریڑھی بان کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے، جس نے مبینہ طور پر بغیر رقم ادا کیے ریڑھی سے مونگ پھلی اٹھا کر کھائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی فروش کی جانب سے منع کرنے پر ملزم مشتعل ہو گیا اور اس نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ریڑھی بان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد مقتول کے اہلِ خانہ نے احتجاج کیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News