سری لنکا میں ٹرین کی زد میں آکر 6 ہاتھی ہلاک، 2 زخمی

سری لنکا میں ٹرین کی زد میں آکر 6 ہاتھی ہلاک، 2 زخمی

ویب ڈیسک: سری لنکا میں ٹرین پٹری کراس کرتے ہوئے ہاتھی ٹرین کی زد میں آگئے، جس سے 6 ہاتھی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر ٹرین کولمبو کے مشرقی علاقے ہابارانہ میں جنگلی حیات کے لیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

سری لنکن پولیس کے مطابق زخمی ہاتھیوں کا علاج جاری ہے۔

ماہرین جنگلات نے ٹرین ڈرائیوروں کو بارہا خبردار کیا ہے کہ وہ رفتار رکھیں اور ریل کی پٹریوں پر جانوروں کو خبردار کرنے کے لیے ہارن بجا دیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں ہاتھیوں کا ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہونا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی سینکڑوں ہاتھی ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران کئی انسان بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سالانہ تقریباً 20 ہاتھی ٹرینوں سے ٹکرا کر مرجاتے ہیں، گزشتہ سال   سری لنکا میں مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 170 سے زیادہ افراد اور تقریباً 500 ہاتھی مارے گئے تھے۔

Watch Live Public News