خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

(ویب ڈیسک ) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ، لوئر دیر،  ہنگو،کوہاٹ،باجوڑ، سوات ، بونیر،شانگلہ،شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک ، سرگودھا اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 73 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Watch Live Public News