9مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن:حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کا مطالبہ مستردکردیا

9مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن:حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کا مطالبہ مستردکردیا
کیپشن: 9مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن:حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد

ویب ڈیسک: حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے تحریری جواب میں لکھا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔ جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہے جو عدالت میں زیر بحث نہ ہوں۔ 9 مئی کے مقدمات ، عدالتوں میں ہیں ، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہوگئیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 26نومبر کے حوالے سے لاپتہ افراد کی فہرست اور گرفتار افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔جب تک گرفتار شدگان کے نام اور تفصیلات ہی نہ ہوں تو رہائی کے لیے کیسے کوئی اقدام کیا جاسکتا ہے۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتیں ہوئیں ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ اس پر سنجیدہ پیش رفت کی جاسکے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی آئندہ چند دنوں میں سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے تحریری جواب پیش کر دے گی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق حکومتی جواب موصول ہونے کے بعد دونوں فریقین سے مشاورت کے بعد مذاکرات کے چوتھے اجلاس کا فیصلہ کریں گے۔ 

Watch Live Public News