ویب ڈیسک: مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پرمالاکنڈ سخاکوٹ میں آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 3 خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ ان کے 7ساتھیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ خوارج کے قبضے سے بارودی مواد بھی بھاری مقدار میں برآمد کر لیا ہے جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔