حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے عرس پر 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان

حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے عرس پر 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان
کیپشن: حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے عرس پر 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کے روز ضلع ملتان کے تمام سرکاری دفاتر، سرکاری ادارے اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی تعطیل کا فیصلہ عرس کی تقریبات میں زائرین اور شہریوں کی شرکت کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ عقیدت مند مذہبی رسومات میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔

Watch Live Public News