دینی مدارس کے طلباء،فیکلٹی ممبران کاپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادورہ

دینی مدارس کے طلباء،فیکلٹی ممبران کاپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادورہ
کیپشن: دینی مدارس کے طلباء،فیکلٹی ممبران کاپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادورہ

ویب ڈیسک: پاکستان کے مختلف دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اور آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سنٹر، ایبٹ آباد کا معلوماتی و تربیتی دورہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق اس دورے کے دوران مدارس کے طلباء کو  آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ سنٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مختلف تربیتی پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا، طلباء اور فیکلٹی ممبر ز نے پاکستان آرمی کی تربیت کے معیار اور نظم و ضبط کو سراہا، طلباء کو پاکستان ملٹری اکیڈمی  کے کیڈٹس کی تربیت اور روزمرہ زندگی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

جامعہ الرشید کے طالب علم حمزہ ارشد نے کہا کہ فوج کی ٹریننگ دیکھ کر کافی حوصلہ افزائی ہوئی ٹرینیز نے اپنی پیشاورانہ صلاحیتیں دکھائیں جو  کے بہت اعلیٰ تھیں، آئی ایس پی آر اور پاک فوج کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں یہ سب  قریب سے دیکھنے کا موقع دیا۔آج سے 20سال قبل، ہمارے جامعہ الرشید کے رئیس سے ہم نے سننا شروع کیا  کے اس ملک کے لیے پاک فوج کا قیام کتنا ضروری ہے،رئیس جب پاک فوج کی صفات بیان کرتے تھے تو ہم نے وہ باتیں بطور نظریہ ضرور سنی تھیں، لیکن ان کا عملی مشاہدہ ہماری نظروں سے نہیں گزرا تھا۔

سفیان علی، فیکلٹی ممبر نے کہا آج ہم نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں رئیس کے ان الفاظ کی صحیح تفسیر دیکھی۔

Watch Live Public News