بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف”معرکہ حق شہداء فورم“ کا باقاعدہ قیام

بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف”معرکہ حق شہداء فورم“ کا باقاعدہ قیام

ویب ڈیسک: سول سوسائٹی کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف ” معرکہ حق شہداء فورم“   کا باقاعدہ   قیام ۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس ہوئی،  صدر معرکہ حق شہداء فورمُ نے بھارتی جارحیت کے شہداء کو انصاف دلانے کے لیے عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔

 پریس کانفرنس: مودی حکومت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی، سول سوسائٹی کا شدید ردعمل۔

ٹرسٹ   ”آپریشن سندور“ کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ جنہوں نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ اپنے خوں سے کیا۔

بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی آواز بنیں گے -  مودی حکومت کو اسکی ننگی جارحیت اور معصوم شہیدوں کے خوں کا حساب دینا ہو گا ۔

صدر معرکہ حق شہداء فورمُ کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ اہلخانہ کو قانونی، اخلاقی اور مالی معاونت فراہم کرے گا۔

سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت شہداء کے اہلخانہ کی کفالت کے لیے فوری طور پر قومی سطح پر فنڈ  قائم کرے۔

معرکہ حق شہداء فورم “ صرف ایک نمائشی ٹرسٹ  نہیں،  بلکہ بھارت کے جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی مربوط حکمت عملی ہے۔

سول سوسائٹی رہنما کا کہنا تھا کہ فورم کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو قومی یادداشت کا حصہ بنانا اور بھارتی بیانیے کا مؤثر جواب دینا ہے 

سول سوسائٹی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر سطح پر سپورٹ فراہم کرنے اور بھارتی مظالم پر عالمی بیداری کی مہم کا اعلان کیا گیا۔

ہمُ شہدا کے مشن کو زندہ رکھیں گے اور شہداء کے لواحقین کو انکا جائز حق دلا کر رہیں گے۔

Watch Live Public News