پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف واٹ کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 ہزار سے 9 ہزار روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق ماضی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے باعث بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم اب ان میں بھی کمی متوقع ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ایک بیٹری کی قیمت میں 27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News