پیراگوئے نے ترکیہ کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

پیراگوئے نے ترکیہ کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
کیپشن: پیراگوئے نے ترکیہ کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک سنسنی خیز اور سخت مقابلے میں پیراگوئے نے شاندار دفاعی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکیہ کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول پیراگوئے نے ابتدائی لمحات میں اسکور کیا، جو موجودہ ٹورنامنٹ کا تیز ترین گول بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکا کے خلاف پہلے میچ میں 1-4 کی شکست کے بعد پیراگوئے نے اس میچ میں بھرپور انداز میں کم بیک کیا۔

میچ کے صرف 64ویں سیکنڈ میں ماتیئس گالارزا نے 25 میٹر کے فاصلے سے شاندار لو راکٹ شاٹ کے ذریعے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ گول اس سے قبل مراکش اور اسکاٹ لینڈ کے میچ میں 71ویں سیکنڈ پر ہونے والے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔

سان فرانسسکو بے ایریا میں کھیلے گئے اس میچ میں پیراگوئے کے شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر ٹیم کا حوصلہ بڑھایا، جبکہ کھلاڑیوں نے ترکیہ کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

میچ کے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پیراگوئے کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب مائیکل المیرون کو ترکیہ کے کھلاڑی میرت مولدر کے خلاف نامناسب الفاظ کے استعمال پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد پیراگوئے نے پورا دوسرا ہاف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔

اس شکست کے بعد گروپ ڈی میں امریکا کی ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

میچ کے بعد ترکیہ کے ہیڈ کوچ وِنچینزو مونٹیلا نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بقا کے لیے آخر تک بھرپور کوشش کی، تاہم وہ اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں۔

دوسری جانب پیراگوئے کے گول اسکورر ماتیئس گالارزا نے اس دن کو اپنے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود ٹیم نے غیر معمولی جذبہ اور فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
 
 

Watch Live Public News