ہانیہ عامر نے انسان دوست اور فلاحی اقدام کے باعث مداحوں کے دل جیت لیے

ہانیہ عامر نے انسان دوست اور فلاحی اقدام کے باعث مداحوں کے دل جیت لیے
کیپشن: ہانیہ عامر نے انسان دوست اور فلاحی اقدام کے باعث مداحوں کے دل جیت لیے

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے انسان دوست اور فلاحی اقدام کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے ایک بڑے خیراتی اقدام کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد مداحوں اور صارفین کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین اور دعائیں دی جا رہی ہیں۔

گلوکار ابرار الحق کی فلاحی تنظیم کے تحت قائم اسپتال میں، جہاں ہزاروں مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، ہانیہ عامر نے ایک مکمل وارڈ عطیہ کیا ہے۔

یہ وارڈ انہوں نے “فریال نگہت” کے نام سے منسوب کیا ہے۔ فلاحی ادارے کی جانب سے بھی اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے ہانیہ عامر کے جذبۂ خدمت کو سراہا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس عمل کو خوب سراہ رہے ہیں۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ شہرت اور کامیابی کے بعد معاشرے کی خدمت کرنا ایک قابلِ تحسین عمل ہے۔ ایک صارف نے انہیں دعائیں دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک صاف دل انسان ہیں، جبکہ دیگر صارفین نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News