ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 945 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے تک آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 81 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 686 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔