وزیر اعظم  کی ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو، عید  کی مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم  کی ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو، عید  کی مبارکباد پیش کی

(ویب ڈیسک) ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم نے بھی نہایت خلوص  سے عید کی مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج دوپہر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔گرمجوش گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم، حکومت اور عوام کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔  داتو سری انور ابراہیم نے بھی نہایت خلوص  سے عید کی مبارک باد پیش کی۔

امتِ مسلمہ کے لیے امن و ہم آہنگی کی دعا کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے امن کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News