سوئی ناردرن، سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے نرخوں میں ردو بدل کی منظوری

سوئی ناردرن، سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے نرخوں میں ردو بدل کی منظوری

ویب ڈیسک: اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کےلئے گیس نرخوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی۔
حتمی منظوری کےلئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی، سوئی سدرن کےلئے   گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش کی گئی ہے، سوئی ناردرن کےلئے نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے اضافے کی  سفارش کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت سے حتمی منظوری کے بعد اوگرا نوٹی فکیشن جاری کرے گا، ایس این جی پی ایل کےلئے گیس قیمتوں میں اضافہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافے کے باعث ہوا۔

اوگرا نے گیس مینجمنٹ کے حوالے سے ایس این جی پی ایل کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے، اوگرا نے وفاقی حکومت کو کیٹیگری وائز گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی ہے
اوگرا نے قیمتوں کی سفارشات کمپنیوں کی مالی سال 2025-26 کے شارٹ فال کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی ہے
حتمی نوٹی فکیشن وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News