ویب ڈیسک: بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعودکے مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیریز میں مسلسل ناکامیوں کے بعد شان مسعود شدید دباؤ اور تنقید کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ وہ شکست پر دل برداشتہ بھی ہیں۔
شان مسعود دسمبر 2023 میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مقرر ہوئے تھے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 16 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں صرف 4 میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 12 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 358 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور 78 رنز سے تاریخی شکست کھانا پڑی۔