دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
لاہور: دورہ آسٹریلیا کیلئے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ چیف سلیکٹر قومی ٹیم وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، شاہین آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، عامر جمال، خرم شہزاد شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے فاسٹ بولر حارث رؤف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث رؤف نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔