ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کا متنازع فیصلہ: دو مسلم تنظیموں پر پابندی عائد

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کا متنازع فیصلہ: دو مسلم تنظیموں پر پابندی عائد
کیپشن: ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کا متنازع فیصلہ: دو مسلم تنظیموں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک انتہائی متنازع قدم اٹھاتے ہوئے دو بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 گورنر ایبٹ نے "مسلم برادرہُڈ" اور "کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز" (CAIR) کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد، امریکی حکام نے ان تنظیموں سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے کی بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

 یہ اعلان اس حقیقت کے باوجود کیا گیا کہ دونوں تنظیمیں امریکی حکومت کی دہشت گرد فہرست میں شامل نہیں ہیں، جس سے اس فیصلے کی مزید پیچیدگیاں اور سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے گورنر ایبٹ کے اس فیصلے کو بے بنیاد، غیرقانونی اور کھلی اسلام دشمنی قرار دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ گورنر ایبٹ نے سازشی کہانیوں کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ CAIR نے اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے، اور کہا ہے کہ اگر یہ فیصلہ عملی پالیسی کی شکل اختیار کرتا ہے تو وہ اس کے خلاف سخت قانونی قدم اٹھائیں گے۔

Watch Live Public News