اصل اور نقلی انڈوں میں فرق سے متعلق غذائی ماہر کا اہم مشورہ

اصل اور نقلی انڈوں میں فرق سے متعلق غذائی ماہر کا اہم مشورہ
کیپشن: اصل اور نقلی انڈوں میں فرق سے متعلق غذائی ماہر کا اہم مشورہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں ان دنوں اصلی اور نقلی انڈوں کے بارے میں بحث جاری ہے، اور لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ اصل انڈے اور پلاسٹک کے انڈے کیسے پہچانے جائیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ماہر محسن بھٹی نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ پلاسٹک کے انڈے کھا رہے ہیں کیونکہ ان کی زردی اور سفیدی کی ساخت مختلف ہوتی ہے۔ تاہم، انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ انڈے کئی ماہ تک کولڈ اسٹور میں رکھنے کی وجہ سے اپنی شکل میں تبدیلی لاتے ہیں، جس سے ان میں لچک پیدا ہو جاتی ہے۔

محسن بھٹی کے مطابق، یہ تبدیلی انڈوں کی سرد جگہ پر محفوظ رکھنے کی وجہ سے آتی ہے، اور ایسا ہونے سے ان کی ساخت نرم اور لچک دار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلاسٹک کا کوئی انڈا نہیں ہوتا کیونکہ پلاسٹک کو نہ تو ابالا جا سکتا ہے، نہ ہی اس سے آملیٹ بنایا جا سکتا ہے۔

غذائی ماہر نے مزید کہا کہ جیسے تازہ اور باسی پھلوں اور سبزیوں کی ساخت اور ذائقے میں فرق آتا ہے، ویسے ہی انڈوں کی ساخت بھی وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے، لیکن وہ ہمیشہ اصلی مرغی کے انڈے ہی ہوتے ہیں، نہ کہ پلاسٹک کے۔

Watch Live Public News