جے ایف۔17 تھنڈر کی فروخت، دوست ملک کیساتھ اہم MoU پر دستخط 

جے ایف۔17 تھنڈر کی فروخت، دوست ملک کیساتھ اہم MoU پر دستخط 

(ویب ڈیسک ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جے ایف ۔ 17بلاک تھری دبئی ایئر شو کا مرکزِ نگاہ  اور عالمی توجہ کا محور رہا۔  دفاعی ماہرین نے جے ایف 17 بلاک تھری کی جدید ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔  معرکۂ حق میں JF-17 بلاک تھری کی کارکردگی کو عالمی حلقوں میں سراہا گیا،   مختلف ممالک  نے جے ایف۔17 تھنڈر خریدنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔  دوست ملک کے ساتھ جے ایف۔17 تھنڈر کی خریداری کیلئے اہم MoU پر دستخط بھی کئے گئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے دبئی ایئرشو میں دوست ممالک کے ایئر چیفس سے اہم ملاقاتیں کیں ،   دبئی ایئر شو 2025 میں سربراہ پاک فضائیہ  نے اعلیٰ سطحی سفارتی و عسکری ملاقاتیں کیں ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے اہم مشاورت کی۔انہوں نے  یو اے ای کے انڈر سیکرٹری دفاع اور کمانڈر ایئر فورس سے جامع ملاقاتیں کیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان اور یو اے ای نے اعلیٰ تربیت و ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔آپریشنل ہم آہنگی مزید مؤثر بنانے کے لیے پاکستان اور یو اے ای کی مشترکہ کوششوں پر گفتگو بھی کی گئی۔  

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  اماراتی عسکری قیادت  نے پاک فضائیہ کی جدید کاری اور مقامی صلاحیتوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔پاکستان،یو اے ای  نے مشترکہ مشقوں اور پیشہ ورانہ تبادلوں میں توسیع پر اتفاق کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ایئر شو میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہے۔ جے ایف ۔ 17بلاک تھری دبئی ایئر شو کا مرکزِ نگاہ  اور عالمی توجہ کا محور رہا۔دفاعی ماہرین نے جے ایف 17 بلاک تھری کی جدید ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔ معرکۂ حق میں JF-17 بلاک تھری کی کارکردگی کو عالمی حلقوں میں سراہا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  مختلف ممالک  نے جے ایف۔17 تھنڈر خریدنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دوست ملک کے ساتھ جے ایف۔17 تھنڈر کی خریداری کیلئے اہم MoU پر دستخط بھی کئے گئے ہیں ۔

جے ایف۔17 تھنڈر کی فروخت،پاکستان کے دفاعی و صنعتی تعاون میں نیا سنگِ میل ہے۔  عالمی ایوی ایشن میں پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی نئی مثال قائم ہوئی ہے۔

Watch Live Public News