ویب ڈیسک:معروف اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر نئی تصویر وائرل ہوئیں جن کو دیکھ کر ان کے چاہنے والے بھی حیران رہ گئے، ان تصاویر اورویڈیو کو اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کیا، عوام کی توجہ وہ مرکز بنا وہ ماہرہ خان کانیا ہیئر کٹ ہے جو ان کی نئی فلم کیلئے منظرِ عام پر آیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان ساتھی فنکار فواد خان کے ہمراہ نیلوفر میں جلوہ گر ہورہی ہیں،جس کے لئے اداکارہ کے نئے ہیئراسٹائل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اداکارہ نے نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ’ نئی فلم نیلوفر کیلئے وہ خود چھوٹے بال رکھنے کیلئے تیار تھیں، لیکن جب ریہرسل کیلئے شارٹ وِگ پہن کر سیٹ پر پہنچیں تو فلمسازوں اور ساتھی فنکاروں کے ہوش اڑ گئے۔ پھر انہیں اندازہ ہوا کہ ماہرہ خان مذاق کررہی ہیں اور پھر یہ خیال مسترد کردیا گیا‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ 10 سال سے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرونِ ملک بھی مختلف فلموں میں کام کرکے شہرت حاصل کی۔ ماہرہ خان نے ایم ٹی وی پر اپنے کیرئیر کا آغاز بطور وی جے کیا تھا، لیکن انہیں شہرت ڈرامہ سیریل ’ہمسفر ‘سے ملی۔
ہمسفر میں خرد کا کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان کو ان کی بے ساختہ اداکاری کے باعث بے مثال شہرت ملی اور یہ ڈرامہ کامیاب ترین ڈراموں میں آج بھی شمار کیاجاتا ہے جس کا چرچا پاکستان کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھی ہوا۔