ویب ڈیسک: ہانگ کانگ میں ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ترکیہ کا کارگو طیارہ دبئی سے ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر اترتے ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ عملے کے چار ارکان کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد شمالی رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جب کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔