حکومتی فیصلےسے خوش نہیں،گندم فی من 4500 روپے کی جائے: مرکزی چیئرمین کسان اتحاد

حکومتی فیصلےسے خوش نہیں،گندم فی من 4500 روپے کی جائے: مرکزی چیئرمین کسان اتحاد

ویب ڈیسک: مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا وزیراعظم نے گندم 3500 روپے فی من خریدنے کا اعلان کیا، مگر یہ ریٹ کسان کی لاگت سے کم ہے،  کسان کی لاگت 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، موجودہ ریٹ پر نقصان یقینی ہے۔

مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں سے مشاورت کیے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو کسان کے مفاد میں نہیں،  دو سال سے کسان سے گندم نہیں خریدی گئی، اب پھر مایوسی دی جا رہی ہے،  کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتا ہے، خیرات نہیں، سیلاب نے کسان کو پہلے ہی کمزور کیا، اب کم ریٹ دے کر مزید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ 

اگر حکومت نے 4500 روپے فی من کا ریٹ نہ دیا تو کسان گندم کی کاشت نہیں کرے گا ، گندم کاشت نہ ہوئی تو عوام کو روٹی میسر نہیں رہے گی، حکومت ہوش کے ناخن لے،  گنے کی قیمت 350 روپے فی من دی جا رہی ہے جبکہ چینی 175 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

خالد حسین باٹھ  کا کہنا تھا کہ گنے کا ریٹ کم از کم 600 روپے فی من مقرر کیا جائے تاکہ کسان کو انصاف ملے، کسان کے کھیتوں میں گنا تیار ہے، حکومت فوری خریداری کا آغاز کرے،  کپاس کا ریٹ بھی کسان کے نقصان کا باعث ہے، 12000 روپے فی من مقرر کیا جائے۔

وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر گندم و گنے کا منصفانہ ریٹ طے کریں، اگر حکومت واقعی کسان دوست ہے تو عملی اقدامات سے ثابت کرے۔

Watch Live Public News