ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ اس کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف سماعت ہونا تھی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آج رخصت پر ہیں۔ جس کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام ملزمان کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرنا تھی، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا۔
مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔