گوجرانوالہ؛ معروف اسٹیج اداکارہ سلک کے گھرفائرنگ، فوٹیج سامنے آگئی

 گوجرانوالہ؛ معروف اسٹیج اداکارہ سلک کے گھرفائرنگ، فوٹیج سامنے آگئی

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ  میں اسٹیج ادکارہ سلک کے گھر پر فائرنگ  کا واقعہ، فائرنگ میں اداکارہ اور گھر والے محفوظ رہے۔

تفصیلات کےمطابق ادکارہ کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ملزم رات کی تاریکی میں موٹرسائیکل سوار اتر کر گلی کے اندر آتا ہے

فوٹیج میں پہلے ایک  خاتون نامعلوم شخص کو گھر دیکھاتی ہے، بعدمیں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان فائرنگ کرکے فرارہوتے ہیں، واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقہ میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ سلک اوردوسری پارٹی نے ایک دوسرے پر مقدمات پہلے بھی کروائے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج اورحالات کوچیک کرکے قانونی کارروائی ہوگی۔

Watch Live Public News