پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلی اور نمیاں بیٹر رہے، اس کے علاوہ خوشدل شاہ 23، محمد نبی 14، جمیز وینس 11، عرفان خان 10 اور سعد بیگ نے 9 اسکور بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ علی رضا 2، الزاری جوزف اور عارف یعقوب ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ محمد حارث 28، حسین طلعت 18، ٹام کوہلر کیڈمور 7، مچل اوون 5، صائم ایوب 4، لیوک ووڈ اور عبدالصمد نے 2،2 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی الزاری جوزف 24 اور عارف یعقوب ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

Watch Live Public News