ویب ڈیسک: برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اپنی والدہ مرحومہ ملکہ الزبتھ دوم کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
77 سالہ بادشاہ چارلس نے اپنے پیغام میں والدہ کو “ پیاری ماں” کہہ کر یاد کیا اور کہا کہ ملکہ نے اپنی پوری زندگی استقامت، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ ان کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کا یقین تھا کہ مشکل ترین حالات میں بھی بھلائی آخرکار غالب آتی ہے اور بہتر مستقبل ہمیشہ قریب ہوتا ہے۔
“God bless you, darling Mama; you remain forever in our hearts and prayers.”
— The Royal Family (@RoyalFamily) April 20, 2026
A special tribute from His Majesty The King on what would have been Queen Elizabeth II’s 100th birthday.
Watch in full on The Royal Family YouTube channel: https://t.co/u8jeiFocT5 pic.twitter.com/G8okauVtPZ
ملکہ الزبتھ دوم 1926 میں پیدا ہوئیں اور غیر متوقع طور پر تخت پر آئیں جب ان کے چچا ایڈورڈ ہشتم نے تخت چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد وہ برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ بن گئیں۔
ملکہ الزبتھ دوم 2022 میں 96 سال کی عمر میں وفات پا گئیں، جبکہ وہ تقریباً 70 سال تک برطانوی تخت پر فائز رہیں۔