امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر، امریکی میڈیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر، امریکی میڈیا

(ویب ڈیسک ) امریکی میڈیا  کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے دورہ پاکستان مؤخر کردیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  کی جانب سے ایران کے مثبت رد عمل نہ آنے پر دورہ مؤخر کیا گیا ، ایران کے مثبت رد عمل آنے پر فیصلہ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

قبل ازیں  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے وفد کی تصدیق سے متعلق ایران کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ جنگ بندی 22 اپریل کو پاکستانی وقت صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہوگی۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ دو ہفتے کی جنگ بندی کے اختتام سے قبل ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم ہے۔ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شمولیت کے لئے قائل کرنے کی پرخلوص کوششیں کی ہیں۔

Watch Live Public News