ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوکری سے فارغ

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوکری سے فارغ
کیپشن: ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوکری سے فارغ

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں اہم شخصیت کو نوکری سے نکال دیا۔

پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان احمد ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے اور ان کے خلاف انکوائری شروع کی گئی۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ کیخلاف شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ جس کے بعد وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ تاہم وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ 

اعلامیے کے مطابق   انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی کی گئی، کارروائی کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔

Watch Live Public News